پنجاب اور گوا اسمبلی انتخابات کے بعد دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں
عام آدمی پارٹی (آپ) کو ملی شکست کے بعد پارٹی میں ہرطرف سے ہونے والی
نکتہ چینی پر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج چار دن بعد خاموشی توڑتے ہوئے
غلطی تسلیم کی ہے۔ابھی تک الیكٹرانك
ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کو شکست کا سبب بتانے والے مسٹر
کیجریوال نے کہا "میری گزشتہ دو دن کے دوران كئی پارٹی رضاکاروں اور ووٹروں
سے بات چیت ہوئی ہے اور حقیقت کا پتہ چلا ہے۔سچائی یہ ہے کہ ہم نے غلطیاں کی ہیں اور ہم ان پر خود غوروخوض کر کے اسے دورکرنے کی کوشش کریں گے۔